اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )کس کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو ہزار چھبیس کی سہ ماہی کاتوشہ خانہ ریکارڈجاری کر دیا۔ صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،چیئرمین سینیٹ اور چیئرمین نیب سمیت کئی وزراء اور اہم شخصیات قیمتی تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔تمام شخصیات نے موصول تحائف توشہ خانہ میں جمع کرواد یے ،فہرست میں تحائف دینےوالوں کے نام کا خانہ شامل نہیں ۔وفاقی حکومت نےتوشہ خانہ کا مزیدریکارڈ پبلک کردیا ،کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کےمطابق جنوری سے مارچ 2026کی سہ ماہی میں صدرمملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف،،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،چیئرمین سینیٹ، چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نزیراحمد،وزیرآئی ٹی شزاہ فاطمہ،وفاقی وزیراقتصادی اموراحد چیمہ اور وزیر اطلاعات عطاءتارڑ تحائف وصول کرنےوالوں کی فہرست کاحصہ ہیں۔