حمزہ شہباز سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات

June 26, 2022

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے یورپی یونین جی ایس پی پلس مانیٹرنگ مشن کے وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ خواتین اور اقلیتی برادریوں کو مساوی حقوق کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورِ وزارتِ اعلیٰ میں پنجاب حکومت نے اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ کیا۔

ملاقات میں صوبائی وزرا سردار اویس احمد خان لغاری، ملک محمد، عطا اللّٰہ تارڑ، چیف سیکریٹری، آئی جی اور دیگر موجود تھے۔