علی ظفر نے سیاسی رہنماؤں کو کونسا عاجزانہ مشورہ دیا؟

June 26, 2022

فائل فوٹو

معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے ملک کی موجودہ صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے سیاسی رہنماؤں کو عاجزانہ مشورہ دے دیا۔

علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو میرا عاجزانہ مشورہ ہے، اپنی دولت کا 5 فیصد پاکستان کو عطیہ کریں تاکہ قوم کو آگے آنے اور ایسا کرنے کی ترغیب ملے۔

گلوکار نے سیاسی رہنماؤں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مثال کے طور پر رہنمائی کریں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف ایک سوچ ہے۔

واضح رہے کہحکومت نے مزید 5 شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا اعلان کیا ہے جن میں رئیل اسٹیٹ کے بروکرز، بلڈرز، کار ڈیلرز، ریسٹورنٹ اور سیلونز ٹیکس نیٹ شامل کیے جائیں گے۔