عمران خان نے ٹائیگرفورس کی ویب سائٹ لانچ کردی

June 27, 2022

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹائیگر فورس کی ویب سائٹ لانچ کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ انتخابی مرحلے میں نوجوان ہماری مدد کریں۔

عمران خان نے کہا کہ ٹائیگر فورس عوام کو گھر گھر جا کر نکالے۔

اُنہوں نے کہا کہ جب نوجوان اور خواتین ’ٹائیگر فورس ویب سائٹ‘ پر اپنی رجسٹریشن کروالیں گی تو میں اُن سے بات بھی کروں گا،۔