جانی ڈیپ نے ایلون مسک کے کس مشورے پر عمل کیا؟

June 28, 2022

فوٹو، فائل

امریکی اداکار جانی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ، اداکارہ ایمبر ہرڈ کے خلاف عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ جیتنے کے بعد ایلون مسک کے مشورے پر عمل کرلیا ہے۔

ایمبر ہرڈ کے سابق بوائے فرینڈ ایلون مسک نے جانی ڈیپ اور ایمبرہرڈ کےدرمیان جاری قانونی جنگ کے دوران دونوں کو زندگی میں آگے بڑھنے کا مشورہ دیا تھا۔

اُنہوں نےکچھ عرصہ پہلے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ مجھے امید ہے کہ جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ اپنی زندگی میں آگے بڑھیں گے، یہ دونوں بہترین اور ناقابل یقین ہیں۔

اس حوالے سے بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جانی ڈیپ کی ایمبر ہرڈ کے لیے کوئی بری خواہشات نہیں ہیں اور اب وہ صرف اپنی زندگی میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

جانی ڈیپ کے ایک قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ’عدالت کی جانب سے ہتک عزت کے مقدمے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد اب جانی ڈیپ، ایمبر ہرڈ کے لیے کچھ بھی برا نہیں چاہتے اور نہ ہی وہ اداکارہ کے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والی نفرت انگیز گفتگو کا حصّہ بننا چاہتے ہیں‘۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ’جانی ڈیپ 2023 میں اپنے بینڈ ہالی ووڈ ویمپائر کے ساتھ ٹور پر جانے کے لیے تیار ہیں اور اپنی زندگی کا ایک نیا باب شروع کرنے پر خوش ہیں‘۔

تاہم، ایمبر ہرڈ عدالت کی جانب سے جانی ڈیپ کے حق میں سنائے گئے فیصلے کےخلاف اپیل دائر کرنے جارہی ہیں اور اس حوالے سے ایک کتاب لکھنے کےبارے میں بھی سوچ رہی ہیں۔