• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانی ڈیپ ہتکِ عزت کا مقدمہ جیتنے کے بعد 10 سال چھوٹے لگنے لگےہیں، وکیل

فوٹو، فائل
فوٹو، فائل 

امریکی اداکار و گلوکار جانی ڈیپ کے وکیل بین چیو کا کہنا ہے کہ جانی ڈیپ کو ہتکِ عزت کا مقدمہ جیتنے کے بعد 10 سال چھوٹے لگنے لگے ہیں۔

جانی ڈیپ کے وکیل بینجمن چیو یوٹیوب پر موجود چینل لاء اینڈ کرائم  کو انٹرویو دیتے ہوئے جانی ڈیپ کی جانب سے سابقہ ​اہلیہ، ایمبر ہرڈ کے خلاف دائر کیے گئے ہتکِ عزت کے مقدمے پر بات کی۔

اُنہوں نے اس انٹرویو کے دوران جانی ڈیپ کی ہتکِ عزت کے مقدمے میں جیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’وہ بہت جذباتی منظر تھا، ہم اس کے لیے بہت پرجوش تھے۔ یہ ایک بہت اچھا لمحہ تھا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ’جانی ڈیپ پرجوش تھے۔ مجھے وہ ہمیشہ سے بہت اچھے لگتے ہیں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ’لیکن اس دن وہ مجھے اپنی عمر سے10 سال چھوٹے لگے، میرا مطلب ہے، اُنہیں دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا جیسے دنیا کا کوئی بہت بڑا بوجھ ان کے کندھوں سے اتر گیا ہو۔‘

اُنہوں نے جانی ڈیپ کے ایک دوست کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’اداکار کو 6 سالوں سے اس طرح مسکراتے ہوئے نہیں دیکھا تھا، جتنے خوش وہ یہ کیس جیتنے کے بعد نظر آرہے تھے۔‘

بینجمن چیو نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’ 6 سال کے بعد جانی ڈیپ کو اپنی زندگی دوبارہ ملی ہے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید