حیدرآباد: تھانے پر جج کا چھاپہ، خاتون بازیاب

July 01, 2022

فوٹو: فیس بک

سول جج نے حیدرآباد کے علاقے حالی روڈ کے پولیس تھانے پر چھاپہ مار کر خاتون کو بازیاب کرالیا۔

وکیل ملک عرفان کے مطابق پولیس نے خاتون کو حبس بے جا میں رکھا ہوا تھا، سیشن جج کے حکم پر سول جج زاہد حسین نے تھانے پر چھاپا مارا۔

وکیل کے مطابق خاتون کو ایس ایچ او کے کمرے میں 2 روز سے رکھا گیا تھا، خاتون کو حراست میں لیے جانے کا بھی کوئی پولیس ریکارڈ نہیں ملا۔

ملک عرفان کے مطابق خاتون کے بیٹے کو 2 روز قبل چوری کے الزام میں پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

وکیل کے مطابق سول جج نے خاتون کا بیان قلمبند کرنے کے بعد کیس سیشن جج کو ریفر کر دیا ہے۔