کراچی:لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں دن کے بعد رات میں بھی بجلی بند

July 02, 2022

فائل فوٹو

حکومتی دعوؤں کے باوجود کراچی میں دن کے بعد رات کے اوقات میں بھی غیر اعلانی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہو سکا۔

کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں دن کے بعد رات میں بھی لوڈشیڈنگ شروع کردی ہے۔

شہرِ قائد میں فیڈرل بی ایریا، ملیر، جامعہ ملیہ روڈ، نارتھ کراچی، ناظم آباد سمیت دیگر علاقوں سے غیر اعلانی لوڈشیڈنگ کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

کے الیکٹرک کی طرف سے صارفین کو کیے گئے ایس ایم ایس کے مطابق رات کے وقت مستثنیٰ علاقوں میں کہیں 2 گھنٹے تو کہیں 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جانے لگی ہے۔

مستثنیٰ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا مجموعی دورانیہ 4 سے 6 گھنٹے تک جا پہنچا ہے جبکہ لائنوں کی مرمت اور خرابی کے نام پر بجلی بند کرنے کے بہانے لوڈشیڈنگ سےالگ ہیں۔