کراچی کے علاقے منگھوپیر میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 5 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی شناخت عارف کے نام سے ہوئی ہے، واقعے کے وقت بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ ٹینکر نے اسے کچل دیا۔
پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے واٹر ٹینکر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
کراچی میں رواں سال اب تک ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔