قائداعظم سولر پاور کمپنی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

July 03, 2022

قائداعظم سولر پاور کمپنی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس پر اینٹی کرپشن حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

حکام کے مطابق ہر گاؤں میں سو کلو واٹ بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ تھا، من پسند ٹھیکے داروں کو سولر پروجیکٹ لگانے کا ٹھیکا دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق تحقیقات میں کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر، منیجر پلانٹ اور منیجر ہیومن ریسورس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔