• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی حکومت پولیس کا انوکھا قانون بنانا چاہتی ہے، طلال چودھری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت پولیس کے حوالے سے انوکھا قانون بنانا چاہتی ہے اور چاہتی ہے کہ پولیس اُن کے گھر کی لونڈی اور غلام بن جائے، آج اس قانون پر تفصیلی پریس کانفرنس کروں گا ۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا ہے کہ مذاکرات، مفاہمت اور خواہشات الگ چیز ہیں این آر او 2 الگ چیز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات سے کبھی پیچھے نہیں ہٹی، وزیراعظم کی کمیٹی بھی موجود ہے اور اسپیکر کا آفس بھی موجود ہے، لیکن ہم این آراو نہیں دے سکتے۔

طلال چودھری نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بانی پی ٹی آئی کے لیے نہیں، بلکہ اپنی کرسی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف وزری ہوئی تو، توہین عدالت کا پہلا ملزم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہوں گے۔ 

قومی خبریں سے مزید