کراچی میں وقفے وقفے سے بارش، 5 فلائٹس تاخیر کا شکار

July 05, 2022

کراچی ایئرپورٹ اور اطراف میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث 5 فلائٹس تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی کے 308 کراچی سے 23 منٹ تاخیر سے شام 4 بج کر 23 منٹ پر اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کے لیے پرواز 42 منٹ تاخیر سے سہ پہر 3 بج کر 42 منٹ پر روانہ ہوئی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دبئی کی مقامی ایئرلائن کی پرواز کی دبئی روانگی میں ایک گھنٹہ 30 منٹ کی تاخیر ہوئی، پرواز ایف زیڈ-336 تاخیر سے شام 6 روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے شارجہ کی پرواز جی 9545 ایک گھنٹہ تاخیر سے شام 6 بجے روانہ ہوگی، کولمبو جانے والی سری لنکن ایئر کی پرواز یو ایل 184 سوا گھنٹے تاخیر سے ساڑھے 6 بجے روانہ ہوگی۔