کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ تفصیلات جاری

July 06, 2022

ٹصویر سوشل میڈیا

کراچی میں آج کہاں کتنی بارش ہوئی اور کس علاقے میں سب سے زیادہ بادل برسے؟ محکمہ موسمیات نے تفصیلات جاری کر دی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں سب سے زیادہ 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے بعد ناظم آباد میں 17، گلشن معمار میں 16 اعشاریہ 7، مسرور بیس پر 16 جبکہ یونیورسٹی روڈ پر 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اورنگی ٹاؤن اور سعدی ٹاؤن میں 12 اعشاریہ 5، گڈاپ میں 10 اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق اولڈ ایئرپورٹ پر 8 اعشاریہ 7، جناح ٹرمینل پر 8 اعشاریہ 4، کیماڑی 4 اعشاریہ 5، فیصل بیس پر 2 اعشاریہ 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج قائد آباد میں 3، ڈی ایچ اے فیز 2 میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی۔