پاک بحریہ کے افسران اور سویلینز کے لیے عسکری ایوارڈز

July 07, 2022

فائل فوٹو

پاک بحریہ کی جانب سے متعدد افسران اورسویلینز ملازمین کو مختلف عسکری ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں پاک بحریہ کے آفیسرز، سیلرز اور نیوی سویلینز کو عسکری ایوارڈز سے نوازا گیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیشہ ورانہ خدمات، جرأت و بہادری پر آفیسرز، سیلرز اور نیوی سویلینز کو اعزازات دیے گئے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تقریب میں پاک بحریہ کے ریٹائرڈ، حاضر سروس آفیسرز، سیلرز اور نیوی سویلینز نے شرکت کی۔