ملک میں پہلا سائبر سیکیورٹی فریم ورک تیار کر لیا گیا، پی ٹی اے

July 07, 2022

سرکاری اور ذاتی ڈیٹا کے تحفظ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ملک میں پہلا سائبر سیکیورٹی فریم ورک تیار کر لیا گیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام انڈسٹری کی مشاورت سے جامع سائبر سیکیورٹی فریم ورک تیار کر لیا گیا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فریم ورک میں حفاظتی کنٹرول کی مکمل تشریح موجود ہے، فریم ورک عالمی سیکیورٹی انڈکس کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ ٹیلی کام سیکٹر کی بہتری اور صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے بڑی پیش رفت ہے، سیکیورٹی فریم ورک سے ڈیٹا کے چوری ہونے کے خطرات پر قابو پایا جا سکے گا۔