سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان چیئرمین نیب تعینات

July 21, 2022

فائل فوٹو

انٹیلی جنس بیورو کےسابقڈائریکٹر جنرل آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب لگا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آفتاب سلطان کو نیب کا نیا چیئرمین تعینات کرنےکے لیے باضابطہ منظوری آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس سے تھا، وہ پولیس میں اعلیٰ عہدوں سمیت آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔

2002ء میں پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں آفتاب سلطان ڈی آئی جی سرگودھا تعینات رہے۔

2013ء کے عام انتخابات کے دوران آفتاب سلطان آئی جی پنجاب تعینات ہوئے۔

آفتاب سلطان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے دور میں انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ رہے۔