دعا زہرا کے شوہر کی عبوری ضمانت منظور

July 21, 2022

فائل فوٹو

دعا زہرا کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے مرکزی ملزم اور دعا زہرا کے شوہر ظہیر احمد اور شبیر کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت 25 جولائی تک منظور کی۔

عدالت نے ملزمان کو ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، ملزمان کے خلاف الفلاح تھانے میں مقدمہ درج ہے۔