شدید بارش برسانے والے بادل پورے کراچی پر موجود

July 25, 2022

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارش برسانے والے بادل پورے کراچی پر موجود ہیں۔ شہر میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جولائی سے ایک اور سسٹم اثر انداز ہوسکتا ہے۔

کراچی میں مسلسل بارش کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوگیا۔ کراچی آنے اور جانے والی درجن بھر پروازیں منسوخ کردی گئیںجبکہ کئی تاخیر کا شکار ہیں۔