آرمی پروموشن بورڈ اجلاس، 32 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

July 26, 2022

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں کئی افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 32 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

ترقی پانے والے والوں میں میڈیکل کور کے بریگیڈیئرز بھی شامل ہیں۔