• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کون جیتا اور کون ہارا، جیت پاکستان کی امن کی سوچ کی ہوئی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پاک بھارت جنگ کے خاتمہ پر اب یہ بحث شروع ہوگئی ہے کہ اس جنگ میں کون جیتا اور کون ہارا، مجموعی طور پر جنگ کے اختتام اور سیز فائر کا سب نے خیر مقدم کیا ہےجہاں تک ہار جیت کا سوال ہے تو جیت پاکستان کی امن کی سوچ کی ہوئی ہے جیو اور جینے دو کی پالیسی کو کامیابی ملی ہے انڈیا بالخصوص مودی کی جنگ کی سوچ کو شکست ہوئی ہے، مہم جوئی،انتہا پسندی اور جنونیت کی ہار ہوئی ہے،جنگ میں دفاعی ، سفارتی، نفسیاتی اور میڈیا کے محاذ پرپاکستان کو سبقت اور فتح حاصل ہوئی ہےبھارت کو ہر محاذ پر شکست ہوئی ہےجنگ کے نتیجے میں پا کستانی قوم کا مورال بلند ہوا ہے شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر خوشیاں منائیں مٹھائیاں بانٹیں آتشبازی کی پاکستان کے پرچم لہرائےسوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیں،پاک فوج اور فضائیہ کے جوانوں کو ہار پہنائےآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ہیرو بن کرابھرے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف ایک مدبر سیاستدان کے طور پر سامنے آئے ہیں انہوں نے بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کے فوری بعد بلاول بھٹو زرداری، بیرسٹر گوہر، مولانا فضل الرحمٰن، خالد مقبول صدیقی، حافظ نعیم الرحمٰن، خالد حسین مگسی،عبد العلیم خان، ایمل ولی خان اور چوہدری سالک حسین کو اعتماد میں لیا،وزیر اعظم نے اس سے قبل قومی اسمبلی سے خطاب میں پی ٹی آئی کو بات چیت کی دعوت دی جسے بیرسٹر گوہر خان نے قبول کرلیا یہ بہت بڑی سیا سی پیشرفت ہے جس سے قومی سیا ست سے تلخی میں کسی حد تک کمی واقع ہوئی ہےسینٹ اور قومی اسمبلی سے بھارتی جارحیت کیخلاف متفقہ قرارداد کی منظوری نہ صرف حکومت کی کامیابی ہے بلکہ اس سے دشمن کو قومی اتحاد اور یکجہتی کا پیغام گیاگویا جنگ نے پاکستانی قوم کو یکسو اور متحد کردیاپاکستانی قوم اختلافات بھلا کر متحد ہو گئی،نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف نےسلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے لیکر امریکہ، روس، چین، سعودی عرب، ایران، ترکیہ، متحدہ عرب اما رات، کویت، آزر بائیجان اورقطر کی قیادت سے سفارتی محاذ پر کامیابی سے اپنا کیس پیش کیابھارت پہلگام کے واقعہ کی ذمہ داری پاکستان پرڈالنے کا کوئی جواز نہیں پیش کرسکا شواہد اور ثبوت دینے میں ناکام رہا عالمی سطح پر بھارت کا جھوٹا بیانیہ نہیں چل سکا۔

اہم خبریں سے مزید