مفتی تقی عثمانی کی سربراہی میں علما کا وفد کابل پہنچ گیا

July 26, 2022

مفتی تقی عثمانی کی سربراہی میں پاکستانی علما کا وفد کابل پہنچ گیا، افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی علما کا وفد طالبان حکام سے ملاقات کرے گا۔

ملاقات میں پاکستانی علما کے وفد کی طالبان حکام سے متعدد امور پر بات چیت ہوگی، افغان حکام کی جانب سے پاکستانی وفد کی کابل میں مصروفیات کی مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔

تاہم افغان میڈیا کا پاکستانی ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستانی علما کا وفد حکومت پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان کے مذاکرات کے لیے کابل آیا ہے۔