کیا نواز شریف پارٹی قیادت کو حکومت چھوڑنے پر رضامند کرلیں گے؟

July 28, 2022

فائل فوٹو

کیا سابق وزیر اعظم نواز شریف پارٹی قیادت کو وفاق میں حکومت چھوڑنے پر رضامند کر لیں گے؟ حکومت قبل از وقت انتخابات پر تیار ہو جائے گی؟

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی قیادت سے دونوں آپشنز پر مشاورت شروع کردی۔

سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر نے حکومت چھوڑنے اور قبل از وقت انتخابات کی مخالفت کردی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے رہنماؤں اور شہباز شریف سے کئی بار حکومت چھوڑنے اور قبل از وقت انتخابات پر بات کر چکے ہیں۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت میں رہنامزید مسائل کا عندیہ دے رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت آج پی ڈی ایم کے اجلاس میں ان ہی آپشنز پر مشاورت ہو گی، سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے اور سیاسی صورت حال پر بھی بات ہو گی۔