سائیکل سے گرنے والے ننھے ’راک اسٹار‘ کی دلکش ویڈیو وائرل

July 28, 2022

—فائل فوٹو

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ننھے سائیکل سوار کی دلکش ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

ٹوئٹر پر ترکیہ سے تعلق رکھنے والی فیجن (Figen) نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ننھا سائیکل سوار سائیکل چلا رہا ہے، لیکن اسے توازن برقرار رکھنے میں مشکل کا سامنا ہے۔

اگلے ہی لمحے ننھے میاں سائیکل سے گر جاتے ہیں لیکن رونے دھونے کی بجائے جناب جلدی سے کھڑے ہوتے ہیں اور مزے سے ڈانس کر نا شروع کر دیتے ہیں۔

11 سیکنڈ کے مختصر دورانیے کی اس ویڈیو کے کیپشن میں صارف نے لکھا ہے کہ زندگی میں آنے والی مشکلات کا سامنا ایسے ہی ہنستے کھیلتے کرنا چاہئے۔

اس دلفریب ویڈیو کو اب تک 10.3 ملین سے زائد ویوز، 3 لاکھ سے زائد لائکس مل چکے ہیں جبکہ 63 ہزار سے زائد بار ری شیئر کیا جا چکا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کمنٹس میں بچے کی اس حرکت پر تبصرہ کر رہے ہیں کہ اس نے دل جیت لیا۔

جبکہ کئی صارفین بچے کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ دعائیں بھی دے رہے ہیں اور بعض اسے ’لیجنڈ‘ اور ’راک اسٹار‘ قرار دے رہے ہیں۔