• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمنی اسپائیڈر مین آتش فشاں گڑھے میں گر کر جاں بحق

---تصاویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---تصاویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

یمن کے معروف مہم جو اور سوشل میڈیا شخصیت الققع بن عنتر جنہیں ہزاروں مداح یمن کا اسپائیڈر مین کے نام سے جانتے تھے، ایک آتش فشاں گڑھے میں گرنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

مقامی حکام کے مطابق 30 سالہ الققع بن عنتر یمن کے صوبہ الضالع میں واقع حرضۃ دمت آتش فشاں کے تقریباً 120 میٹر گہرے گڑھے میں چڑھائی کے دوران نیچے گر گئے۔

الققع بن عنتر اپنی خطرناک مہمات اور بلند چٹانوں، پہاڑوں اور آتش فشانی مقامات پر بغیر حفاظتی سامان کے چڑھائی کی ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بے حد مقبول تھے، انہی جرأت مندانہ کارناموں کی بدولت انہیں یمن کا اسپائیڈر مین کہا جاتا تھا۔

حادثے کے بعد سول ڈیفنس اور ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی شروع کی، تاہم دشوار گزار راستوں، محدود رسائی اور گڑھے کے اندر خطرناک حالات کے باعث امدادی آپریشن انتہائی پیچیدہ ثابت ہوا، تقریباً 24 گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد ان کی لاش نکال لی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ریسکیو کارروائی میں خصوصی ٹیموں کے ساتھ روشنی اور پانی سے نکالنے والے آلات بھی استعمال کیے گئے تاکہ دور افتادہ مقام تک رسائی ممکن بنائی جا سکے۔

خاص رپورٹ سے مزید