• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل: 21 سالہ لڑکی بغیر رسی سے باندھے بنجی جمپ کیلئے گرائے جانے سے جاں بحق

---اسکرین گریب
---اسکرین گریب

برازیل کے شہر ساؤ پالو میں 21 سالہ خاتون ماریا ایڈواردا فریٹاس خطرناک بنجی جمپنگ کے دوران 40 میٹر بلند پل سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عملے نے مبینہ طور پر حفاظتی رسی نہیں باندھی تھی اور لڑکی کو بنجی جمپ کے لیے اچھال دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون کو 3 کارکنوں نے ’سپرمین‘ انداز میں پکڑ کر پل کے کنارے تک پہنچایا اور وہاں سے نیچے کھائی میں چھوڑ دیا تاہم اس وقت خاتون کی حفاظتی بیلٹ کے ساتھ حفاظتی رسی منسلک نہیں تھی۔

چند لمحوں بعد لڑکی کی چیخ و پکار سے معلوم ہوا کہ رسی نہیں باندھی گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق عملے کو غلطی کا احساس تب ہوا جب مذکورہ لڑکی نیچے گر چکی تھی، واقعے کے بعد ایمرجنسی طبی خدمات کی ٹیموں نے لڑکی کی موت کی تصدیق کر دی۔

پولیس نے ابتدائی طور پر 6 افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا جبکہ بعد ازاں 27، 32 اور 42 سال کے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ مکمل ذمے داروں کا تعین کیا جا سکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید