سبطین خان کو بطور اسپیکر کامیاب کرائیں گے، پرویز الٰہی

July 29, 2022

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اکثریت سے سبطین خان کو بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی کامیاب کرائیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکر سے متعلق بات چوہدری پرویز الٰہی نے (ق) لیگ کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دوست مزاری کی غیر قانونی رولنگ کے خلاف فیصلہ تاریخی تھا، سبطین خان کو منتخب کرنا ہے اور دوست مزاری کو فارغ کرنا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ اسپیکر کا الیکشن ہماری کامیابی پر مہر لگائے گا۔