وزیر اعظم اور بل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ، صحت اور سماجی شعبوں پر تبادلہ خیال

July 29, 2022

وزیر اعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

اس موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے پاکستان میں صحت اور سماجی شعبے کے پروگراموں پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر اعظم نے بل اینڈ گیٹس فاؤنڈیشن کی پولیو کےخاتمے میں مدد کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔

بل گیٹس نے گفتگو کے دوران پولیو کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔