کراچی کی موٹرسائیکل سوار لیڈیز پولیس اہلکاروں کے ساتھ خاتون پروفیسر کی فخریہ تصویر

July 30, 2022

کراچی کی نجی یونیورسٹی کی ایک خاتون پروفیسر نے شہر کی موٹرسائیکل سوار خاتون پولیس اہلکاروں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر فخریا طور پر شیئر کی ہے۔

پروفیسر شہلا نجیب ڈین لبرل آرٹس اینڈ ہیومن سائنسز ڈیپارٹمنٹ ضیاء الدین یونیورسٹی کراچی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لیڈی ٹریفک کانسٹیبلز کی اپنے ہمراہ تصویر شیئر کی۔

پروفیسر شہلا نجیب نے یہ بھی تحریر کیا کہ انھیں لیڈی کانسٹیبلز کو اس طرح ڈیوٹی کرتے دیکھ کر بہت زیادہ خوشی محسوس ہوئی اور ان کی یہ تحریر اس بات کا مظہر ہے کہ ٹریفک پولیس کراچی خواتین کو بھی مردوں کے شانہ بشانہ پیشہ ورانہ زندگی میں یکساں مواقع فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ٹریفک پولیس کراچی کو اپنی خواتین افسران اور اہلکاروں پر فخر ہے۔