لاہور ڈیفنس، خاتون کے اغواء کار اور ڈکیتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

July 30, 2022

اسکرین گریب

لاہور کے علاقے ڈیفنس سے خاتون کو اغواء کر کے کار چھیننے والے ملزم عبداللّٰہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم عبداللّٰہ کو بیڈیا روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کا تعلق راولپنڈی کے کار چور گینگ بلال صابر سے ہے۔

پولیس کا مزید بتانا ہے کہ خاتون سے چھینی گئی کار بھی ملزم سے برآمد کر لی گئی ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کی کوشش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سی سی ٹی وی فوٹیجز سے ملزمان کی تصاویر بنا کر شناخت کے لیے نادرا کو بھجوادی گئی تھیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان 2 ماہ میں اسی نوعیت کی 3 وارداتیں کر چکے ہیں، ملزمان 2وارداتیں ڈیفنس اور ایک مسلم ٹاؤن میں کر چکے ہیں۔