گزشتہ دنوں لاہور کے علاقے ڈیفنس سےخاتون کو اغواء کر کے کار چھیننے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز سے ملزمان کی تصاویر بنا کر شناخت کے لیے نادرا کو بھجوادی گئی ہیں جبکہ خاتون سے چھینے گئے فون کی لوکیشن خیبر پختونخوا آئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان 2 ماہ میں اسی نوعیت کی 3 وارداتیں کر چکے ہیں، ملزمان 2وارداتیں ڈیفنس اور ایک مسلم ٹاؤن میں کر چکے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان گاڑی ڈیفنس سے رنگ روڈ پر لے کر گئے اور ملزمان شاہدرہ راوی ٹول پلازا سے ایگزٹ ہو گئے، ملزمان جس گاڑی میں آئے وہ بیدیاں روڈ کی طرف گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان 3گروپوں کو کاریں فروخت کرتے ہیں، کاریں خرید کر یہ گروپ جعلی کاغذات تیار کرتے ہیں، جیوفیسنگ مکمل کرلی، اب چھاپوں کاسلسلہ جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کیس کی تفتیش اے وی ایل ایس کی 3 ٹیمیں کر رہی ہیں۔