حکومت زیرو اور عمران خان ہیرو بن گئے: شیخ رشید

July 31, 2022

—فائل فوٹو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہحکومت زیرو اور عمران خان ہیرو بن گئے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا، وہی اسے چھوڑنے کی باتیں کر رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ معاشی طور پر ملک جام ہو گیا ہے، لوگ بجلی اور گیس کے بل پر فکسڈ ٹیکس نہیں دے سکتے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی دن رات بے اثر پریس کانفرنسوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔

سربراہعوامی مسلم لیگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مختصر تحریک میں عمران خان چھا گئے۔