عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چین، دبئی، قطر اور سعودی عرب نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی اور نہ ہی آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج آیا۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکی امداد کی شرائط پر چین کو شدید تحفظات ہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 90 دن کی بجائے صرف 45 دن کے ریزرو رہ گئے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن اور ٹی ٹی پی کا فاٹا کے انضمام پر ایک ہی مؤقف ہے۔
شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلاب میں مدد کی بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔