باپ کی گریجویشن پر ننھی بیٹی کا خوبصورت اظہار محبت

August 01, 2022

اسکاٹش یونیورسٹی سے گریجویٹ ہونے والے اشیش نامی شخص سے ان کی بیٹی نے ڈگری وصول کرنے سے پہلے محبت کا خوبصورت اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اشیش اپنی ڈگری لینے اسٹیج پر پہنچا تو ان کی ننھی پری نے باپ کو مبارکباد دی اور محبت کا اظہار کیا۔

ننھی گڑیا کی آواز پر ہال ہنسی سے گونج اٹھا اور باپ نے بھی ڈگری لینے سے پہلے اپنی بیٹی شیوائی کو اسٹیج سے بوسہ دیا اور دل کا نشان بنایا۔

سوشل میڈیا پوسٹ پر اشیش نے لکھا کہ ان کی گریجویشن کا دن شیوائی نے یاد گار بنا دیا ہے جو انہیں ہمیشہ یاد رہے گا۔