فضل الرحمان نے عمران خان کو بڑا بلیک میلر قرار دیدیا

August 01, 2022

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو بڑا بلیک میلر قرار دیا اور کہا کہ اُن کے بیانیے کو دو ٹکے کی اہمیت نہیں دیتا۔

چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمران جماعت متفق ہے کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی باتوں میں تضاد ہے، اس کے بیانیے کو 2 ٹکے کی اہمیت نہیں دیتا، یہ روز ہی کوئی نہ کوئی بونگی مارتا ہے۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ عمران خان خود ہی الیکشن کمشنر کو لے کر آیا، یہ بہت بڑا بلیک میلر ہے، اداروں کو بلیک میل کر رہا ہے لیکن اختلاف نہیں کر رہا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ابھی پنجاب کا نتیجہ آیا تو عمران خان نے اُن کا شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ فارن فنڈنگ کیس اور فنانشنل ٹائم کی خبر کے بعد عمران خان کا بیان آیا۔