امریکا تائیوان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا، نینسی پلوسی

August 03, 2022

نینسی پلوسی - فائل فوٹو

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے دورہ تائیوان کے دوران کہا ہے کہ امریکا تائیوان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نینسی پلوسی صدارتی محل میں صدر سائے انگ وین سے ملاقات کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تائیوان کے ساتھ امریکی عہد کو ترک نہیں کریں گے، تائیوان کیساتھ اپنی پائیدار دوستی پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم ’اسٹیٹس کو‘ کےحامی ہیں، ہم نہیں چاہتے کے تائیوان میں طاقت کی زور پر کچھ ہو، بلکہ ہم چاہتےہیں کہ تائیوان سلامتی کے ساتھ آزادی حاصل کرے، ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹ رہے۔

نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ امریکا ’ون چائنا‘ پالیسی کا احترام کرتا ہے لیکن تائیوان کے ساتھ امریکی یکجہتی پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ روس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان امریکا کی کھلی آزادی اور چین کو ناراض کرنےکی خواہش کا مظہر ہے۔