چلتی گاڑی سے بچی کے گرنے کی ویڈیو وائرل

August 04, 2022

چین میں ایک چلتی گاڑی سے بچی سڑک پر گر گئی تاہم خوش قسمتی سے وہ کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہی۔

سوشل میڈیا پر چین کے صوبے زی جیانگ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر سگنل بند ہونے پر کچھ گاڑیاں رک جاتی ہیں، اسی دوران ایک گاڑی میں سوار بچی پچھلے دروازے کی کھڑکی سے سر باہر نکال کر کھڑی ہو جاتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی سگنل گرین ہوتا ہے تو گاڑی چل پڑتی ہے لیکن بچی اپنا توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے سڑک پر سر کے بل گر جاتی ہے تاہم خوش قسمتی سے پیچھے کوئی گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے بچی کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہتی ہے۔

واقعے سے بے خبر بچی کے والدین گاڑی آگے لے جاتے ہیں جبکہ پیچھے سے آنے والی ایک گاڑی کا ڈرائیور رک کر بچی کو اٹھا کر اسے سینے سے لگا لیتا ہے اور سڑک کنارے لے جاتا ہے۔