امیگریشن حکام نے سری لنکا جاتے ہوئے مشکوک مسافر کو غیر اخلاقی مواد برآمد ہونے پر کراچی ایئر پورٹ سے حراست میں لے لیا۔
اس حوالے سے امیگریشن حکام نے کہا ہے کہ مذکورہ مسافر 2019ء میں ایران کے راستے ’ڈنکی‘ لگا کر یورپ جانے کی کوشش کر چکا ہے، اسے 2022ء میں مالدیپ سے بھی ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کے موبائل فون سے آسٹریلیا میں سیاسی پناہ اور ہم جنس پرستی سے متعلق مواد ملا ہے۔
ملزم نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ ایک آسٹریلوی شہری اپریل 2026ء میں پاکستان آیا تھا جس سے ہم جنس شادی کا معاہدہ کیا تھا۔
ملزم نے بتایا ہے کہ آسٹریلوی شہری اسٹیون کرسٹوفر کو معاملات کے لیے 40 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔