واقعہ کربلا ہمیں بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، ثروت اعجاز

August 08, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسینؓ نے دین کی بقاء اور اسلامی اقدار کا تحفظ کیا اور تمام مظالم سہہ کر بھی دین محمدیﷺ کو تحریف یزیدیت سے بچایا، ظالم وفاجر اور دین میں بگاڑ پیدا کرنیوالے وقت کے یزید کے خلاف ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے،واقعہ کربلاہمیں سیدنا امام حسینؓ کی بے مثال قربانی کی یاد دلاتا ہے اور عالم اسلام کو درس دیتا ہے ظالم وجابر عوام کے حقوق غصب کرنیوالے حکمرانوں کے خلاف حق وصداقت کا پرچم بلند کیا جائے،فلسطین وکشمیر کے مظلوم مسلمان آزادی اور حقوق کیلئے سیدنا امام حسین ؓکے نقش قدم پر گامزن ہیں،مسلم حکمرانوں کو فلسطین وکشمیریوں کے حق میں آواز بلندکرنا ہوگی ،سیدنا امام حسین کے غلام ناموس رسالت ﷺکے تحفظ کیلئے حسینی تلوار ہیں، مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کیلئے حسینی فکر کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔