چین کا تائیوان کے اطراف فوجی مشقیں جاری رکھنے کا فیصلہ

August 08, 2022

—فائل فوٹو

چین نے تائیوان کے اطراف فوجی مشقیں جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق تائیوان چین کا حصہ ہے، مشقیں اپنی سمندری حدود میں کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں چینی وزارتِ خارجہ نے بتایا ہے کہ فوجی مشقیں آزاد، شفاف اور پیشہ ورانہ طریقوں سے ہو رہی ہیں۔

چین نے پچھلے ہفتے امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے متنازع دورۂ تائیوان کے خلاف فوجی مشقیں شروع کی تھیں۔

واضح رہے کہ چین نے تائیوان کے ارد گرد 6 فضائی علاقوں کو خطرناک زونز قرار دیا ہے۔

چین کی جانب سے اس علاقے میں 4 سے 12 اگست تک بین الاقوامی پروازیں بند کر دی گئی ہیں۔