• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا امریکی امیگریشن ادارہ ختم کرنے کا مطالبہ

---فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
---فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ ادارے کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں امیگریشن کارروائیوں کے دوران تارکینِ وطن کے خلاف انسانی حقوق کی وسیع خلاف ورزیاں، من مانی گرفتاریاں، غیر ضروری طاقت کا استعمال اور پُرامن احتجاج دبانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شکاگو، منیاپولس، سینٹ پال، نیو اورلینز اور واشنگٹن ڈی سی میں بڑے پیمانے پر کارروائیوں کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے وفاقی اہلکاروں کی جانب سے مہلک طاقت کے استعمال اور غیر قانونی ہلاکتوں کی ماورائے عدالت قتل کے طور پر تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید