امریکی ریاست لاس اینجلس میں یہودی نوجوانوں نے اسرائیل کی مخالفت پر خاتون کو ہراساں کیا۔
لاس اینجلس کے یہودی اکثریتی علاقے پیکو رابرٹسن میں ایک بیکری کے باہر ایک خاتون کے ساتھ یہودی اسکول کے طلبا کی ہراسانی کا واقعہ پیش آیا۔
خاتون کی ٹی شرٹ پر Israel Kills Children یعنی ’’اسرائیل بچوں کو قتل کرتا ہے‘‘ تحریر تھا۔
یہودی نوجوانوں نے اس خاتون کا گھیراؤ کرلیا اور نعرے لگائے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔