پرویز الہٰی کی یومِ عاشور پر بہترین انتظامات پر سیکیورٹی اداروں کی تعریف

August 10, 2022

فوٹو۔۔۔سوشل میڈیا

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے یوم عاشور پر بہترین انتظامات پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی تعریف کی۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مل کر یوم عاشور پر امن وامان کی فضا برقرار رکھی۔

وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر میں بہترین سیکیورٹی انتظامات کیے گئے، صوبائی اداروں، محکموں کے ساتھ متعلقہ ایجنسیز کی کوآرڈینیشن بہترین رہی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ علمائے کرام نے قیام امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پُرامن یوم عاشور پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، وزارت داخلہ، صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔