اوپن مارکیٹ میں ڈالر 219 روپے کا ہو گیا

August 10, 2022

—فائل فوٹو

امریکی ڈالر لمبی اڑان بھرنے کے بعد بالآخر گراوٹ کا شکار ہے اور اس کی قدر مسلسل کمی کی جانب جبکہ پاکستانی روپیہ استحکام کی طرف گامزن ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں 1 امریکی ڈالر 2 روپے 4 پیسے سستا ہوگیا۔

ڈالر سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں 222 روپے کا ہو گیا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں 1 ڈالر 3 روپے سستا ہو کر 219 روپے کا ہو گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

کاروباری دن کے آغاز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 463 پوائنٹس کے اضافے سے 42559 ہو گیا ہے۔