• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 222 روپے کا ہو گیا

امریکی ڈالر لمبی اڑان بھرنے کے بعد بالآخر گراوٹ کا شکار ہے اور اس کی قدر مسلسل کمی کی جانب گامزن ہے۔

کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں 1 امریکی ڈالر 2 روپے 11 پیسے سستا ہو کر 224 روپے 4 پیسے کا ہو گیا۔

 رواں کاروباری ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 15 روپے 33 پیسے سستا ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں 1 ڈالر 4 روپے سستا ہونے کے بعد 222 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 226 روپے 15 پیسے کا ہو گیا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: پہلے سیشن میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے کاروباری سیشن کے دوران مثبت رجحان رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 440 پوائنٹس اضافے کے بعد 41865 ہو گیا ہے۔

بازار میں 15 کروڑ شیئرز کے سودے 4.51 ارب روپے میں طے ہوئے۔

تجارتی خبریں سے مزید