کراچی: انٹر آرٹس ریگولر، پرائیویٹ خصوصی امیدواروں کے کل ہونے والے امتحانات ملتوی

August 10, 2022

فوٹو: فائل

کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے 11 اگست کو ہونے والے آرٹس ریگولر، پرائیویٹ خصوصی امیدواروں کے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔

انٹر بورڈ کے اعلامیے کے مطابق امتحانات بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر ملتوی کیے گئے ہیں۔

انٹر بورڈ نے مزید کہا کہ ملتوی امتحانات 22 اگست کو ان ہی مراکز پر ہوں گے۔