بلدیاتی ملازمین کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرنیکا مطالبہ

August 11, 2022

پشاور (وقائع نگار ) مزدور اتحاد کے چیئرمین قیصرباچہ اور ڈبلیو ایس ایس پی کے چیئرمین ریاض خان نے کہاہے کہ بلدیاتی ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلو ک بند کیاجائے بجٹ کو دو ماہ گزر گئے تاہم بلدیاتی ملازمین کو 15 فیصداضا فی تنخواہوں میں سے ابھی تک کچھ نہیں ملا انہوں نے کہاکہ تمام سرکاری اداروں نے یکم اگست کی تنخواہوں میں اضافی تنخواہ وصول کر لی لیکن بلدیاتی ملازمین ابھی تک اضافی تنخواہ سے محروم ہیں بلکہ بلدیاتی ملازمین کیلئے بورڈ کی میٹنگ کے بعد 15 فیصد تنخواہ جاری ہوتی ہے لیکن ابھی تک بورڈ کی میٹنگ نہیں ہوئی لہٰذا مزدوراتحاد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے بلدیاتی ملازمین کو 15فیصد اضافی تنخواہ کا نوٹفیکیشن جاری کیاجائے اور بورڈ میٹنگز کو ختم کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ اگر بلدیاتی ملازمین کو اس تنخواہ میں اضافی تنخواہ نہیں ملی تو بلدیاتی ملازمین احتجاج کا سلسلہ شروع کرینگے اور جب تک اضافی تنخواہ کے احکامات نہیں ملتے تو احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔