سوئی سدرن کا 72 گھنٹے سی این جی بند کرنے کا اعلان

August 11, 2022

سوئی سدرن گیس کمپنی نے 72 گھنٹے سی این جی بند کرنے کا اعلان کردیا۔

سوئی سدرن کے مطابق کل صبح 8 بجے سے 15 اگست تک سی این جی دستیاب نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ سوئی سدرن نے گزشتہ دنوں بھی سندھ بھر میں گیس کی سپلائی بند کردی تھی۔

ایس ایس جی سی کی جانب سے 5 اگست صبح 8 سے 8 اگست صبح 8 تک سی این جی پمپس بند رہے۔