وزیراعظم شہباز شریف کا اقلیتی برادری کیلئے خصوصی پیغام

August 11, 2022

فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان کی اقلیتی برادری کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے غیرمسلم شہری ہمارے قومی تانے بانے کا ضروری حصہ ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اقلیتوں کی گراں قدر خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ بانیان نے پاکستان کا تصور ایسے معاشرے کے طور پر کیا تھا جس میں سب برابر کے شہری ہوں۔