یو اے ای میں ہیٹ اسٹروک، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ

August 11, 2022

متحدہ عرب امارات میں ہیٹ اسٹروک کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور ہیٹ اسٹروک کے باعث شہری گرمی سے نڈھال ہیں جبکہ ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کی اسپتال آمد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

مقامی اسپتال کے ڈاکٹر نے کہا کہ حالیہ دنوں میں شدید گرمی کے باعث اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جن میں گرمی سے دل کے امراض میں مبتلا افراد زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں ان دنوں درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ گرمی کی شدت کا احساس 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے۔