بلوچستان: متحدہ عرب امارات کی سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم

August 11, 2022

متحدہ عرب امارات کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا جا رہا ہے

متحدہ عرب امارات کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم کی گئی۔

حالیہ سیلابی صورِ حال کے بعد متحدہ عرب امارات (یو ای اے) کی حکومت کی ٹیمیں بلوچستان پہنچیں۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیموں نے ہنگامی صورتِ حال سے متاثرہ بلوچستان کے کئی اضلاع کے مکینوں کو امداد فراہم کی۔

مشکل حالات میں دوست ملک متحدہ عرب امارات نے سیلاب سے متاثرہ 9 ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔

متاثرہ خاندانوں میں روز مرہ ضرورت کی اشیا اور دوائیں بھی تقسیم کی گئیں۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے سندھ کے متاثرہ علاقوں میں بھی ریلیف کیمپ لگائے جائیں گے۔